عمران خان کیخلاف غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں،رانا ثنااللہ

عمران خان کیخلاف غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں،رانا ثنااللہ
وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں ۔ لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ سے ہی الزام تراشی سے کام لیتا ہے، سابق صدر زرداری صاحب پر قتل کی سازش پی ٹی آئی رہنما عمران خان کا مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا ہے، ان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔ ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایسا بیان سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بھی بن سکتا ہے، 26 نومبرکوبھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سےخطرہ تھا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے گا، چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کو سیاست سے مائنس کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔