پاک سرزمین شادباد،مریم نوازکاوطن واپس پہنچنےپرٹویٹ

پاک سرزمین شادباد،مریم نوازکاوطن واپس پہنچنےپرٹویٹ
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز ابوظبی سے لاہور پہنچ گئیں ،انہوں نے پاکستان پہنچتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کا جھنڈا (ایموجی) استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 3 سال بعد اپنے والد سے ملی ، کبھی اتنا عرصہ ان سے دور نہیں رہی ہوں ، نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں ۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ اس وقت نہیں دے سکتی ہوں ، والد کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ تب ہی دی جاسکے گی جب واپسی کا ٹکٹ بُک ہوگا لیکن وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی غلطی کروں یا ہائپر ہو جاؤں تو نواز شریف چیک کرتے ہیں، خوش قسمتی ہے ان سے سیکھنے کا موقع ملا ہے ، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں، ابھی توجہ پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے پر ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز گذشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، جہاں سے جنیوا جا کر انہوں نے اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔