افسوسناک خبر،، پاکستانی معروف ٹی وی اینکر انتقال کرگئیں

افسوسناک خبر،، پاکستانی معروف ٹی وی اینکر انتقال کرگئیں
کیپشن: Female anchor passes away
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، اینکر پرسن ارم چوہدری  جان لیوا مرض کینسر میں مبتلا  تھیں اورگزشتہ روز آٹھ بجے لائیو پروگرام کرنے والی تھی۔

تفصیلات کےمطابق نجی نیوز چینل کی معروف اینکر کینسر کی بیماری سے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں، اینکر ارم چودھری کینسر کے عارضے کے باعث کچھ عرصہ سے علیل تھیں، لائیو پروگرام سےقبل جب  پروڈیوسر نےرابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ   انتقال کر چکی ہیں۔

اینکر کی اچانک ناگہانی موت پر ساتھی دوست اور عزیز و اقارب رنجیدہ ہوگئے,صحافی مغیث علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں معروف اینکر ارم چوہدری کے انتقال کی خبر شیئر کی.

صحافی ضیااللہ ملک نے ٹویٹ کیا کہ " کیپیٹل ٹی وی کی اینکر ارم چوہدری کینسر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

Watch Live Public News