وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کا رواں ہفتے دورہ لاہور کا پلان، تین سالہ کارکردگی منظر عام پر لانے سے متعلق یہ دورہ اہم قرار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو لاہور دورہ کے موقع پر صوبائی وزراء اور انتظامی افسران بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔