پی پی 38: پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دیدی

پی پی 38: پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دیدی
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخاب کے لیے دنگل سجا۔ جس میں پی ٹی آئی احسن سلیم بریار اور ن لیگ کے طارق سبحانی میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہا۔ اس دوران بارش کی وجہ سے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حوالے سے مشکلات کا بھی سامنا ہوا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کو غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 60 ہزار 5 سو 88 ووٹ ملے جبکہ ن لیگ کے امیدوار نے 53 ہزار 4 سو 71 ووٹ حاصل کیے۔ جس کے ساتھ پی ٹی آئی سیٹ جیتنے میں کامیاب قرار پائی۔ یاد رہے کہ پی پی 38 کی نشست پاکستان مسلم لیگ ن خوش اختر سبحانی کے وفات پا جانے پر خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔