لاہور: موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرزکو7اضلاع میں چیمبر آف کامرس سے خدمات فراہمی کے لیے مختص کرنے کی ہدایات کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کیجانب سے عوام کو اراضی ریکارڈ سروسزکی شفاف،بروقت فراہمی اور فیلڈ عملہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سے خدمات کی فراہمی مزید موثر بنانے کے لیے انکے روٹ پر نظر ثانی گی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر چیمبر آف کامرس سے روزانہ کی بنیاد پر عوام کے تعامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار دو دن موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرکو وہاں مختص کیا گیا ہے۔ ہر بدھ اور جمعرات کو 7اضلاع بشومل بہاولپور،ملتان،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس پر عوام کو اراضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ڈی جی پلرا کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس میں پنجاب بھر کے فیلڈ عملہ کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کا تفصیلی جاہزہ لیا جاتا ہے۔ فیلڈ عملہ کی کاکردگی کی مسلسل اور موثرمانیٹرنگ کی بدولت گزشتہ ماہ میں قریباًپچاس ہزار سے زائد انتقالات کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ دیگر عملہ کے 20ہزار سے زائد زیر التواء امور کو نمٹایاگیا۔ تمام اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر اوسطاً80%سے زائد صارفین کو 30منٹ سے کم دورانیہ میں فردات جاری کی گئیں۔جبکہ ڈی جی پلرا کی جانب سے بقایا20%صارفین کو فرد کے اجراء کے دورانیہ کو کم کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں سائلین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ پر شکایات کے اندراج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاکہ عوام کی شکایات کا فوری اور براہ راست ازالہ کیا جاسکے۔ عملہ کی حاضری نظم و ضبط، سروس ڈیلوری اور قوانین و ضوابط کے مطابق کاکردگی جیسے معیاری پیمانوں پر سنٹرز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ عملہ کی کاکردگی کی موثرنگرانی کے لیے سروس سنٹر انچارجز کو مانیٹرنگ ڈیس بورڈ کی رسائی بھی فراہم کر دی گئی ہے اور عملہ کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں انچارجز کو جوابدہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کیے گئے ان اصلاحاتی اقدامات کی بدولت سنٹرز کے انتظامی امور میں بہتری اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔