ووٹ حاصل کرنے کیلئےڈونلڈٹرمپ کاانوکھا اقدام

ووٹ حاصل کرنے کیلئےڈونلڈٹرمپ کاانوکھا اقدام
کیپشن: ووٹ حاصل کرنے کیلئےڈونلڈٹرمپ کاانوکھا اقدام

ویب ڈیسک: امریکا کے نائب صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ووٹوں کے حصول کے لیے مذہب کو بنیاد بناکر آگے بڑھنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں رجعت پسند گروپ ٹرننگ پوائنٹ ایکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھر کے عیسائی بس اِس بار مجھے ووٹ دے دیں، پھر اُنہیں کبھی ووٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سب کچھ بدل کر رکھ دے۔ ملک بھر کے عیسائیوں سے ”میرے پیارے عیسائی بھائیو!“ کہتے ہوئے مخاطب ہوکر ٹرمپ نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانا ہے اور اس کے لیے لازم ہے کہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالا جائے۔ میں بھی عیسائی ہوں اور آپ بھی عیسائی ہیں۔ امریکا کے عیسائیوں کو صرف اس بار ووٹ ڈالنا ہے، پھر انہیں کبھی ووٹ نہیں ڈالنا پڑے گا۔

ایک سال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار امریکی معاشرے میں تفریق اور خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ سالِ رواں کے اوائل میں انہوں نے کئی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں دوبارہ صدر نہ بن سکا تو ملک میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی اور پھر کبھی انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو ری پبلکز کی ضرورت ہے جو اُسے اپنی بنیادوں کی طرف لے جاسکیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی مواقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا و فروغ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اقتدار کے لیے ملک میں تقسیم و تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News