جماعت اسلامی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات پیش کردیے

جماعت اسلامی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات پیش کردیے

(ویب ڈیسک )   جماعت اسلامی  کی جانب سے  حکومتی مذاکراتی  کمیٹی  کے سامنے 10 مطالبات  رکھ دیے گئے ہیں ۔

جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ   حکومت 5 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دے،   حکومت پیٹرولیم لیوی ختم کرے اور پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔

جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ اسٹیشنری آئٹمز پر لگائے گئے ٹیکسز فوری ختم کئے جائیں، حکومتی اخراجات کم کرکے غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔

جماعت اسلامی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ  کیپسٹی چارجز اور آئی پی پیز کو ڈالروں میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

جماعت اسلامی نے  یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ  زراعت اور صنعت پر ناجائز ٹیکس ختم 50 فیصد بوجھ کم کیا جائے،  صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کئے جائیں مراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

Watch Live Public News