اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت آج بھی 40 سینٹی گریڈ تک پہنچے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا، بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے.