چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، خواجہ آصف

چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا  ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کیلئے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں۔

صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ   بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا صاحب نے کھانا اچھا کھلایا،اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ   بیرسٹر گوہر کو ہی نہیں مولانا ہمیشہ ہی اچھا کھانا کھلاتے ہیں، کم از کم بیرسٹر گوہر کو اچھا کھانا تو ملا ہے نا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ  امید ہے آج آئینی ترمیم ہو جائے گی،  آج کچھ نہ کچھ رکاوٹیں دور ہو جائیں گی، ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں،   پی ٹی آئی کے سیاسی ڈی این اے میں مصلحت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ   سپریم کورٹ کے فیصلے کا آئینی ترمیم پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اس فیصلے کے ذریعے تھوڑا اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے،  حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں،  جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کیلئے ہو رہا ہے،  چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔

Watch Live Public News