دعا زہرا کیس : دس ارکان پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

دعا زہرا کیس : دس ارکان پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا
دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی. ‏ دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے پاکستان کی تاریخ میں سے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا. میڈیکل بورڈ کے دس ارکان ہوں۔ پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج صبا سہیل میڈیکل بورڈ کی چیئرمین ہوں گی جبکہ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر زبیر آغا بورڈکے سیکرٹری / کنوینر ہوں گے۔ سکندر رفیق قریشی ، ڈاکٹر رانی ،پروفیسر نزلی حسین ، رملا ناز ، شاہ جہاں کٹپر، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، سمیہ سید بورڈ کے ممبر ہوں گے. واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔