ٹی 20 ورلڈکپ 2nd سیمی فائنل: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ 2nd سیمی فائنل: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف
کیپشن: India vs England, 2nd Semi-Final
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں   بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل ہیں، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک  کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔

ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔رشبھ پنت بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز پر پویلین لوٹے، ایسے میں کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔

تاہم روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Watch Live Public News