یااللہ خیر!لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دھماکا

یااللہ خیر!لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دھماکا
کیپشن: یااللہ خیر!لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دھماکا

ویب ڈیسک: مصری شاہ کے علاقہ مین سکریپ کے گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوا تو دوسری طرف  والٹن روڈ کوڑے کے ڈھیر سے دوسرا ہینڈ گرنیڈ ملا ہے۔  پولیس نے ہینڈ گرنیڈ کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سکریپ کے گودام میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جان کی بازی ہارگیا۔ مزدور خلیل معمول کے مطابق سکریپ کے گودام میں کام کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور نے لاعلمی میں سکریپ میں موجود گرنیڈ کی پن کھلو دی جس سے وہ پھٹ گیا، سکریپ کے گودام کو سیل کر دیا گیا، پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے والٹن روڈ کوڑے کے ڈھیر سے دوسرا ہینڈ گرنیڈ ملا ۔کوڑے میں ہینڈ گرنیڈ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہینڈ گرنیڈ کو تحویل میں لیے لیا۔پولیس نے بم سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا۔

Watch Live Public News