ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ ماتحت عدالتوں میں 31 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
عدالتی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ ، ضمانت ، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔