چین اور امریکا میں ’’ پانڈا ڈپلومیسی ’’ کا آغاز

 us china panda diplomacy
کیپشن: us china panda diplomacy
سورس: google

ویب ڈیسک : چین اور امریکہ کے درمیان  پانڈا ڈپلومیسی کا آغاز۔ ۔۔ چین نے امریکہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ۔ چین نے دو دہائی بعد پہلی مرتبہ امریکا کو دو بڑے ’پانڈے‘  یُن چوان اور شِن باؤ بطور تحفہ پیش کیا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دو بڑے پانڈوں کو چین سے کیلیفورنیا کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ انھیں  چائنا وائلڈ لائف کنزرویشن ایسو سی ایشن (سی ڈبلیو سی اے) کے بفنگ کسیا بیس سے ایک چارٹرڈ طیارہ سے اپنے نئے گھر سین ڈیاگو چڑیا گھر کے لیے روانہ کیا گیا۔

 فروری ماہ  سی ڈبلیو سی اے اور سین ڈیاگو چڑیا گھر کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہو ئے، جس کے بعد چین نے اب یہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

 سین ڈیاگو کی میئر ٹاڈ گلوریا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’یہ ایک تاریخی تحفظ سے متعلق شراکت داری ہے جو ان شاندار جانوروں اور ان کی رہائش کی حفاظت کرنے میں مدد کرے گی۔‘‘ گلوریا کا کہنا ہے کہ یہ (پانڈا) ملک کے لیے ایک طرح کی علامت ہے۔ انھیں چین کی ثقافتی اور قومی شناخت کی شکل میں قبول کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سین ڈیاگو چڑیا گھر وائلڈ لائف الائنس کی ٹیم کے لیڈران نے دونوں پانڈوں سے ملنے کے لیے چین کا سفر کیا تھا۔ یُن چوان تقریباً 5 سال کا نر پانڈا ہے جس کی ماں کی پیدائش 2007 میں سین ڈیاگو چڑیا گھر میں ہوئی تھی۔ دوسری طرف شِن باؤ 4 سال کی مادہ پانڈا ہے، جس کی پیدائش سچوان علاقہ کے وولونگ شین شوپنگ پانڈا بیس میں ہوئی تھی۔

اس درمیان سی سی آر سی جی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی دیسینگ نے چائنا شنہوا نیوز کو بتایا کہ یُن چوان اور شِن باؤ چین و متحدہ ریاست امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کریں گے۔

 سین ڈیاگو چڑیا گھر وائلڈ لائف الائنس کے سی ای او پال بیریبالٹ نے کہا کہ ہم نے دونوں پانڈوں کے رہنے کی جگہ کا دورہ کیا ہے اور ان کے لیے سبھی طرح کے کھانے کا انتظام بھی کیا ہے۔ اس سے وہ گھر جیسا محسوس کریں گے اور انھیں نئی جگہ پر کسی طرح کی دقت کا سامنا نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News