190 ملین پاؤنڈزریفرنس: نیب نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

190 ملین پاؤنڈزریفرنس: نیب نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈزریفرنس: نیب نے عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا   فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Watch Live Public News