ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران حناء پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کی سیٹ پر بحث ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی ہے یا کلاس روم! مریم نواز کے قریب بیٹھنے پر دو خواتین ایم پی ایز میں جھگڑا ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ حناءپرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار میں سیٹ پر بیٹھنے پر جھگڑا ہوگیا۔ حنا پرویز بٹ نے عظمی کاردار کو سیٹ سے اٹھا دیا۔ عظمی کاردار حنا بٹ کو غصے سے دیکھتی رہی۔
اسمبلی کے باہر حناءپرویز بٹ سے جب صحافی نے واقعے کے متعلق سوال کیا تو لیگی ایم پی اے آپے سے باہر ہوگئی۔