پی سی بی ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کا اجلاس ، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہوگا

پی سی بی ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کا اجلاس ، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہوگا

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پی سی بی ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کے   اجلاس میں کھلڑیوں کیلئے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک روزہ اجلاس میں ڈومیسٹک کے زیادہ سے زیادہ کیمپس لگانے پر زور دیا گیا۔  ڈومیسٹک کرکٹرز کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی بھی ہدایات کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنئیر ڈسٹرکٹ کیمپس  16 جولائی سے 24 اگست تک لگائے جائیں گے۔ سنئیر ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن یکم ستمبر سے شروع کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ قائد اعظم ٹرافی اکتوبر کے دوسرے  ہفتے شروع کرنے کے بارے مں بھی مشاورت کی گئی ہے۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد رمضان میں کروانے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پینٹینگولر ٹورنامنٹس کو ڈومیسٹک سیزن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،  پینٹینگولر ٹورنامنٹس دسمبر کے وسط میں سندھ میں کروانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ پینٹینگولر ٹورنامنٹس کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹرینرز کو فٹنس پر سمجحوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ہدایت جاری کے مطابق فٹنس کیمپس لگائے جائیں خصوصی توجہ فٹنس پر رکھی جائے گی۔ اب کوئی بھی کھلاڑی فٹنس بہتر نہ ہونے پر ٹیم میں نہیں آسکے گا ۔  ہر سطح پر فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا تاکہ فٹ کھلاڑی قومی ٹیم کو ملیں ۔ 

البتہ ون ڈے کپ کا میٹنگ میں کوئی شیڈول نہیں دیا گیا ۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔