اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ اتحاد ٹوٹے، کیونکہ یہ اتحاد ہم نے بنایا ہے ٗکنگز پارٹیز اور اتحاد کیسے ٹوٹے تاریخ کا حصہ ہے ٗمریم نواز اور مولانا کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان اور مولا بخش چانڈیو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شیریں رحمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے ؟شریف کو اپوزیشن لیڈر اس وجہ سے بنایا ان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت تھی ٗسینٹ میں اکثریت ہماری ہے، ضمنی انتخابات میں سیٹیں جیتی ہیں ٗپارلیمان میں لوگ توڑے کہ وہ ہمارے ساتھ اپوزیشن میں آکر بیٹھیں ٗسیاسی تہذیب کے دائرے میں رہ کر جواب دیا ہےپارلیمان میں رہ کر سیاست ہوتی ہے۔ شیریں رحمان نے کہا کہ آپ ہمارے پاس این اے 249 پر حمایت کے لیے آئے تھے ٗاستعفوں کی سیاست ہم نہیں کرتے، ماضی کے ہمارے تجربے ہیں ٗبزدار حکومت کو پھوک اور ہوا دینے سے ہل رہی ہےگیلانی سب کا مشترکہ امیدوار تھا ان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ہیں ٗہم نے لڑائی لڑی ہے ہم پنجاب کی طرح بلا مقابلہ نہیں آئے ٗتین مرتبہ حکومت کو پارلیمان میں شکست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اطلاع آئی ہے چھ لاکھ پازیٹو کیسز آئے ہیں ٗخطرناک صورتحال میں سرکاری پیغام غلط گیا ٗمیڈیا مینجمنٹ کو ایک ارب روپے دیئے گئے ہیںچائینہ کی مہربانی جس نے ہمیں ویکسین دی اور ساٹھ سال تک افراد کو ویکسین دی گئیں۔روس کی ویکسین سے منافع کمایا جارہا ہےدیگر پڑوسی ممالک کی ویکسی نیشن شرح اچھی ہے۔چھ لاکھ کو ویکسین روس کی ویکسین سے کوور ہو جائیں گے ٗمیڈیا ٹیم کی فوج ہے پی ٹی آئی کے پاس چالیس کھرب پبلک ڈیٹ ہوگیا ہے، یہ تباہی سرکار نے قرضے اٹھائے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوری چھپے ملاقاتیں اور اتحاد کرنیوالے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں پوری سیاسی تاریخ الزامات سے بھری پڑی ہے اور ہم پر الزامات لگا رہے ہیں۔خود بھاگنے والے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں ٗلانگ مارچ بچوں کا کھیل نہیں ہے دباؤ میں آکر لانگ مارچ نہیں کریں ٗتعصب پرستی کی بات نہیں کرتے، پاکستان کی بات اور مستقبل کی بات کرتے ہیںپنجاب میں بلا مقابلہ کیسے آئے اس کا جواب دیںخاموش نہ رہے تو ہم جوابات دینگے