وزیر اعظم کوروناسے روبہ صحت

وزیر اعظم کوروناسے روبہ صحت

 اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے لیب پیرامیٹرز مستحکم ہیں، ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چند روز میں دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں، ڈاکٹرز نے یہ مشورہ قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز مدنظر رکھتے ہوئے دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے صحتیابی کی طرف سفر کامیابی سے جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ کل سے وہ اپنی دفتری ذمہ داریاں مرحلہ وار شروع کر سکتے ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

اس سے قبل کورونا ویکسین سے متعلق قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی دو ویوز میں احتیاط کی، کسی شادی میں گیا، نہ ہی ریسٹورنٹ میں اور ماسک پہنا تاہم سینیٹ الیکشن کے دوران محتاط نہیں رہ سکا جس کے باعث وائرس کا شکار ہو گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔