نئےاٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےعہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کیس میں آج عدالت میں پیش ہوں گا ،عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا ۔ نئےاٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے صحافیوں کےسوالوں کے جواب بھی دئیے ۔ ایک صحافی نےسوال کیا کہ کیا آج الیکشن والے کیس میں پیش ہوں گے ؟اٹارنی جنرل نےجواب میں کہا کہ ہاں ،عدالت میں پیش ہوں گا ۔ بینچ پراعتراض اٹھانےکےسوال پران کا کہنا تھا کہ کیس شروع ہوجائے پھر ہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ۔ واضح رہےکہ گذشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا ہے ۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی تھی ۔ صدرمملکت نے نئےاٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کےتحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی تھی ۔ خیال رہے کہ24 مارچ کوشہزادعطا لٰہی نےذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہٰی کوگذشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا ۔