سندھ میں ڈاکو راج، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

سندھ میں ڈاکو راج، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سندھ میں ڈاکو راج کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات، اندرون سندھ میں ڈاکوراج اور و امن وامان بارے رپورٹ پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔ وزیر اعظم کو حلیم عادل شیخ نے سندھ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بریفنگ دی۔ اندرون سندھ میں ڈاکوراج اور امن وامان بارے رپورٹ پیش کر دی۔ بارہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ڈاکو راج کی اصل وجوہات، قبیلے اور گروہوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں شامل تفصیلات کے مطابق ڈاکوں نے کتنی ڈکٹیتاں ، اغواء اور قتل کی وارداتیں کیں۔ ڈاکو سندھ کے کتنے علاقوں میں قابض، کون سا اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکوؤں کے ہاتھوں اندرون سندھ کتنے لوگ مارے جا چکے، اس حوالے سے تمام تر حقائق رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے والوں کی تفصیلات اور ڈاکووں کے خلاف آپریشن موثر بنانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔