لاہور ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ایجوکیشن سیکٹر کے افراد کو آج سے ویکسنیشن شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو آج سے ویکسین لگانے کا شروع ہو گا۔ چیئرپرسن پیرا ضیا بتول کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور دیگر عملہ کے افراد کو اصل شناختی یا آفس لیڑ کے ساتھ ویکسنیشن کی سہولت میسر ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کا ٹیچرز کی ویکسنیشن کا اقدام شاندار ہے۔ این سی او سی کے فیصلہ پر اساتذہ انتہائی خوش ہیں۔