مردان سنٹرل جیل میں مزید دو قیدیوں کی پُراسرار موت

مردان سنٹرل جیل میں مزید دو قیدیوں کی پُراسرار موت

مردان ( پبلک نیوز) سنٹرل جیل مردان میں میں مزید دو قیدی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل میں قیدیوں کی اموات کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ جیل میں دو مزید قیدیوں کی موت ہو گئی ہے جس پر دوسرے قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 302 کا مجرم تھا جبکہ دوسرا نشئی تھا۔

واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ میں مردان سینٹرل جیل میں نصف درجن کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔