ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جہاں شہریوں کوہیٹ سٹروک کی روک تھام کے لئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اے پی پی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔