کراچی:عید کےپہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی:عید کےپہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
کیپشن: کراچی:عید کےپہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے پہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔اس کے علاوہ شہ رکے مضافات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News