ویب ڈیسک: آج 28 مئی ہے ، ٹھیک 26 سال قبل آج ہی کے دن بلوچستان کے دور افتادہ علاقے چاغی میں ارتعاش پیدا ہوا۔
چاغی کے ایک سنگلاخ پہاڑ سے ریت دھواں بن کر اڑنے لگی ۔ زمین پر پیدا ہونے والا ارتعاش دراصل پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان تھا ۔
پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے کامیاب ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہو گیا ۔
ان دھماکوں کیساتھ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔
پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر بھارت کی خطے میں بالا دستی کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔