الیکشن کمیشن نے ووٹ خریداری کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے ووٹ خریداری کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا
لاہور ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 133 الیکشن میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے ڈی سی لاہور، آئی جی پولیس پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا سے بھی 30 نومبر تک متعلقہ معلومات طلب کرلی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر ویڈیو گردش میں ہے۔ ویڈیو میں ووٹرز میں پیسے تقسیم اور حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس سے ویڈیو میں موجود افراد کی نشاندہی، شناخت اور ذمہ دارشخص کی گرفتاری کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسری پر ووٹ خریدنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ جو مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کا ہے۔ یہاں دو دو ہزار روپے دے کر مذہبی کتاب پر ووٹ دینے کا حلف لیا جا رہا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔