'کیاآئین کا آرٹیکل 14 محض ریاست کے طاقتور حکام تک محدود ہے؟'

'کیاآئین کا آرٹیکل 14 محض ریاست کے طاقتور حکام تک محدود ہے؟'
‏لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے معزز ججز سے سوال کیا ہے کہ آیا دستور کے آرٹیکل 14 کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے؟۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دستور کا آرٹیکل 14 ”شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت“ قرار دیتا ہے، سپریم کورٹ کے معزز ججز سے میرا سوال ہے کہ آیا دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے؟۔ عمران خان نے کہا کہ باقی سب کیلئے تو شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں، ‏سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انکی اہلیہ کو ایک نازیبا(غیرقانونی)ویڈیو بھجوا کر انکی تذلیل کی گئی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہفتوں تک وہ سپریم کورٹ سےحصولِ انصاف کےمنتظر رہےمگر انکی کوششیں بےسود ثابت ہوئیں، جب قابلِ فہم غصےاور مایوسی کےعالم میں وہ (ان زیادتیوں پر) ‏ردِعمل کا اظہار کرتےہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ملک بھر میں ان کیخلاف کم و بیش 15 پرچےکاٹ دیےجاتےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنےمعزز ججز سےمیں پھر سےپوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کدھر ہے؟ ،کیا دستور کا آرٹیکل 14امتیازی طور پر محض اعلیٰ و طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہے گا؟۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔