لاہور ( پبلک نیوز) کاروباری دنیا سے مسلسل دوسرے روز بھی اچھی خبریں ہیں۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ایک روپیہ 10 پیسے سستی ہوئی۔ امریکی ڈالر 173 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوکر 172 روپے 26 پیسے کا ہوگیا۔ مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 550 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 20 ہزار 650 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قدر 3043 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہو گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 198 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 990 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 9 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار 87 شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروبار میں صفر اعشاریہ 43 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔