قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مالی بحران سے جڑے ایندھن کے مسئلے کو 2 ہفتے ہو گئے، 12 دن میں 597 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ پی آئی اے کی آج (28 اکتوبر کو) 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ صرف 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق ہفتے کو کراچی سے منسوخ 17 پروازوں میں اسلام آباد کے لیے پی کے 300، 301، 309، 368، 369، 370، لاہور کے لیے پی کے 302، 303، 307، کوئٹہ کے لیے پی کے 310، 321 دبئی کے لیے پی کے 213، 314، سکھر کے لیے پی کے 536، 537 اور تربت کے لیے پی کے 501، 502 شامل ہیں۔ لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185، 186، دبئی کے لیے پی کے 203، 204، جدہ کے لیے پی کے 731، 839، باکو کے لیے پی کے 159 اور دمام کے لیے پی کے 248 منسوخ ہوئی ہیں۔ سیالکوٹ سے شارجہ کے لیے پی کے 209، 210 اور دبئی کے لیے پرواز پی کے 180 منسوخ کی گئی۔ سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کے لیے 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ کے لیے 760، گلگت کے لیے پی کے 601، 602، 605 اور 606، اسکردو کے لیے پی کے 451، 452، کوئٹہ کے لیے پی کے 325، 326، تربت کے لیے پی کے 509، 510، مسقط کے لیے پی کے 291، القسیم کے لیے پی کے 168 اور ابوظہبی کے لیے پی کے 262 شامل ہیں۔ پشاور سے ابوظہبی کے لیے پی کے 217، 218 ریاض کے لیے پی کے 727، 728، دبئی کے لیے پی کے 283، 284 العین کے لیے پی کے 255، 256 اور دوحہ کے لیے پی کے 285 منسوخ کی گئی ہیں۔ ملتان سے القسیم کے لیے پی کے 169، دبئی کے لیے پی کے 221، 222 اور مسقط کے لیے پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے پی ایس او کو 10کروڑ روپے کی ادائیگی 8 بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کے لیے کی گئی ہے۔ گذشتہ روز پی ایس او کو 7 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔یہ جانکاری مواد 28 اکتوبر 2023 کو منتشر ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا فلائٹ شیڈول مالی بحران کی بنا پر شدید متاثر ہو گیا ہے۔ اس وقت تک، 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ صرف 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل پروازوں کے لیے 10 کروڑ روپے کی ادائیگی پی ایس او کے ذریعے دی گئی ہے۔