واٹس ایپ کا انسٹا اور فیس بک کے مقابلہ میں دلچسپ فیچر

واٹس ایپ کا انسٹا اور فیس بک کے مقابلہ میں دلچسپ فیچر
ویب ڈیسک: واٹس ایپ کو پوری دنیا میں پیغام رسانی کی ایپلی کیشن کے طور پہ سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔ اپنی اس پذیرائی اور مقبولیت کو قائم رکھنے کے لیے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی سہولت یا فیچر کا اعلان کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد اپنے صارفین کو کچھ نہ کچھ نیا دینا ہوتا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس میں صارفین کو چیٹ کے دوران دلچسپی مہیا کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس سے صارفین فیس بک یا انسٹاگرام پر چیٹ کرتے ہوئے دوسری جانب سے آنے والے میسج پر ری ایکشن دینے کے اہل ہوتے ہیں۔ یہ سہولت اب واٹس ایپ کے پیغامات کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔ یہ فیچر فی الحال صرف آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں میسج ری ایکشن کا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔ ابھی تک واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔