ٹیلی گرام ایپ میں بڑی تبدیلیاں، مزید اقدامات کریں گے، پال دروف

telegram paul dorov
کیپشن: telegram paul dorov
سورس: google

ویب ڈیسک : گرفتاری کے بعد میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاول دروف نے ایپ کے لیے چند نئے فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی گرام پرفیکٹ نہیں غیر قانونی مواد روکنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاول دروف کا یہ بیان فرانس میں ان کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کی ایپ پر قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 
پاول دروف نے گرفتاری کے بعد  پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا ہے  کہ ٹیلی گرام پرفیکٹ نہیں ہے اور غیرقانونی مواد کی راہ روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ جن کا مقصد غیرقانونی مواد، بوٹس اور دھوکے بازوں  کی راہ روکنا ہے۔
انہوں نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایپ کے 99 اعشاریہ 99 فیصد صارفین کا جرائم سے کچھ لینا دینا نہیں صرف صفر اعشاریہ صفر صفر ایک صارفین غیرقانونی سرگرمیوں میں  ملوث ہیں اور پلیٹ فارم کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جس سے ہمارے تقریباً ایک ارب کے قریب صارفین کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ٹیلی گرام نے ’پیپل نیئربائی‘ کا فیچر ہٹا دیا ہے، جس سے یوزرز کو دوسرے صارفین کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے، تاہم اسے صفر اعشاریہ ایک فیصد سے بھی کم صارفین استعمال کرتے تھے مگر اس فیچر کو بوٹس اور سکیمرز کی جانب سے کچھ مسائل درپیش تھے۔‘ان کے بقول ’اس کی جگہ ٹیلی گرام ’بزنس نیئربائی‘ کا فیچر شروع کر رہا ہے جہاں قانونی اور مصدقہ بزنس سے متعلق مواد ظاہر ہو گا۔‘
پاول دروف نے مزید کہا کہ ’ ٹیلی گرام نے ٹیلی گراف پر نئی میڈیا اپ لوڈز کا فیچر بھی بند کر دیا ہے کیونکہ اس کو بھی بعض لوگوں کی جانب سے غلط استعمال کیا جا رہا تھا۔‘
چار روز تک حراست میں رہنے کے بعد 39 سالہ پاول دروف کو ٹیلی گرام پر شدت پسندی پر مبنی اور غیرقانونی مواد کو نہ روک پانے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
ان کو 24 اگست کو پیرس سے باہر بورگٹ ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے فرانس پہنچے تھے اور جتنے دن وہ حراست میں رہے ان سے پوچھ گچھ ہوتی رہی۔
پاول دروف کو 50 لاکھ یوروز کے عوض ضمانت دی گئی، اس شرط کے ساتھ کہ جب تک وہ فرانس میں رہیں گے ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن کا دورہ کریں گے۔


 

Watch Live Public News