ٹیلی گرام کے سی ای او  فرانس کے ایئر پورٹ سے گرفتار

ٹیلی گرام کے سی ای او  فرانس کے ایئر پورٹ سے گرفتار

(ویب ڈیسک )   ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو پاول دوروف کو فرانسیسی پولیس  کی جانب سے  پیرس کے شمال میں  ایئر پورٹ سے گرفتار  کرلیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مسٹر دوروف کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کا پرائیویٹ جیٹ لی بورجٹ ہوائی اڈے پر اترا ۔

حکام کے مطابق 39 سالہ ارب پتی کو مقبول میسجنگ ایپ سے متعلق جرائم کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ ڈوروف پر ٹیلی گرام کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکامی کا الزام ہے۔

ادھر ایکس کے مالک ایلون مسک نے  بھیاس صورت حال کے بارے میں بار بار پوسٹ کیا۔ اس نے ایک پوسٹ #freepavel کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ "POV: یہ یورپ میں 2030 ہے اور آپ کو ایک میم کو پسند کرنے پر سزائے موت دی جا رہی ہے۔"

واضح رہے کہ ٹیلی گرام روس، یوکرین اور سابق سوویت یونین کی ریاستوں میں خاص طور پر مقبول ہےیہ  یوٹیوب، فیسک بک ، انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور وی چیٹ کے بعد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک  ہے۔

Watch Live Public News