واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، 2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، 2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ کی جانب سے 2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کیلئے کافی  کارآمد ثابت ہوں گے۔ان میں سے ایک فیچر سیکیورٹی اورپرائیویسی جبکہ دوسرا   اسٹیٹس پر اپنے جذبات کے اظہار میں مدد دے گا۔

میٹا کی وزیر ملکیت واٹس ایپ کو 2 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اکثر لوگ اس پر نامعلوم افراد کی جانب سے بھیجے گئے میسجز سے پریشان رہتے ہیں ۔

اس وجہ سے واٹس ایپ نے  صارفین کے تحفظ اور پرائیویسی کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرایا ہے۔

بلاک ان نون اکاؤنٹ میسجز (Block unknown account messages) نامی یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔جس کے ذریعے  صارفین نامعلوم اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز کو بلاک کرسکیں گے۔

یہ فیچر خودکار طور پر اس وقت نامعلوم اکاؤنٹس کے میسجز بلاک کردے گا جب ان کی تعداد ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو جائے گی۔

دوسرا فیچر اسٹیٹس ایپ ڈیٹس پر کوئیک ری ایکشن کا ہے۔یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ  پر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  جب آپ کسی اسٹیٹس کو دیکھیں گے تو ریپلائی ٹیکسٹ باکس کے برابر میں ہارٹ کی شکل کے بٹن پر کلک کرکے آپ اسے لائیک کرسکیں گے۔

اگر کوئی صارف آپ کے   اسٹیٹس پر ری ایکٹ کرے گا  توآپ اسے اسٹیٹس ویورز لسٹ میں دیکھ سکیں گے۔

Watch Live Public News