ہم 22 تاریخ کو لاہور میں جلسہ کریں گے: بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک پیغام

ہم 22 تاریخ کو لاہور میں جلسہ کریں گے: بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک پیغام

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے جلسہ کی تاریخ 22 اگست سے 8 ستمبر تک تبدیل کرنے کی درخواست کی، انہوں نے ہی مجھے یقین دلایا کہ اگر جلسہ 8 ستمبر کو منتقل کیا گیا تو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق علیمہ خان نے ٹویٹ کیا ہےکہ عمران خان کا اڈیالہ سے پیغام آیا جس میں بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے جلسہ کی تاریخ 22 اگست سے 8 ستمبر تک تبدیل کرنے کی درخواست کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنڈال میں سیکیورٹی خطرات کی انٹیلی جنس اطلاعات  ہیں، انہوں نے ہی مجھے یقین دلایا کہ اگر جلسہ 8 ستمبر کو منتقل کیا گیا تو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

 لیکن اس کے بجائے، انہوں نے اسلام آباد کے ہر داخلی مقام پر ہزاروں کنٹینرز رکھے،جلسے سے ایک رات پہلے انہوں نے ٹھیکیداروں کو لائٹنگ اور ساؤنڈ کے آلات سمیت گرفتار کر لیا،انہوں نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی باؤنڈری لگانے کی اجازت نہیں دی۔

پنڈال تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے پرامن عوام کو آنسو گیس کے ساتھ منتشر کر دیا گیا،حیران کن طور پر جلسے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کو قومی اسمبلی کے احاطے سے اغوا کر لیا،اس لیے اب اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اپنے  فیصلے کا احترام نہیں کیا، میں نے نیک نیتی سے کمیٹی بنائی تھی، سیاست میں ملک کی بہتری کے لیے سیاسی حل کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں،لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب   اپنے کہے کا پاس رکھا جائے، نہیں تو سب کہانیاں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یقین رکھیں!ہم 22 تاریخ کو لاہور میں جلسہ  کرکے آگے بڑھیں گے، NOC  کے ساتھ یا NOCکے بغیر  ؟

Watch Live Public News