پارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری، اسپیکر نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

پارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری، اسپیکر نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

(ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے پر   اسپیکر قومی اسمبلی  نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد کنوئیر کمیٹی ہوں گے ،  دیگر ممبران میں جائنٹ سیکرٹری رضوان اللہ ، ارشد علی خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے گرفتاری  کے معاملے پر  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے اور معاملے سے متعلق 7روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Watch Live Public News