واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے چیٹ کا زبردست فیچر متعارف کرانے کو تیار

واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے چیٹ کا زبردست فیچر متعارف کرانے کو تیار

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ  وقت کی بچت اور صارفین کی آسانی کیلئے زبردست فیچر متعارف کرانے کو تیار ہے۔

واٹس ایپ  بہت جلد صارفین کی آسانی کیلئے چیٹ کا ایک بہترین فیچر متعارف کرانے کو تیار ہے۔   واٹس ایپ بیٹا انفو  کی رپورٹ کے مطابق   واٹس ایپ نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو بہت جلد   صارفین کیلئے  دستیاب ہوگا۔

اس نئے فیچر کا نام  'Mark all chats as read' ہے، اس کے ذریعے صارفین  ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کردیں گے۔

بعض اوقات صارفین مصروفیت کے باعث ساری چیٹس نہیں پڑھ پاتے، وہ کسی کی انفرادی چیٹ ہو یا گروپ چیٹس،نہ پڑھی جانے والی چیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے جو بیزاری کا باعث بنتا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔اس فیچر پر فی الحال کام جاری ہے اور جلد ہی صارفین کیلئے متعارف کرادیا جائے گا۔

اس فیچر کے استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کریں گے اور پھر اس آپشن  کو سلیکٹ کر کے   استعمال کرسکیں گے۔

Watch Live Public News