لاہور پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث پاکستانی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 46 گینوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا سکے،شان مسعود 7 ، حیدر علی 4 اور افتخار احمد نے 15 رنز بنائے۔ آصف علی 5،محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈولی اورسیم کرن نے2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ پاکستان نے آج کے اہم ترین میچ میں تین تبدیلیاں کیں، نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عامرجمال آج اپنا پہلا ٹی ٹوئٹنی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ عثمان قادر، خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا گیا ہے۔