حلقہ این اے 249 کراچی میں پولنگ مکمل، گنتی جاری

حلقہ این اے 249 کراچی میں پولنگ مکمل، گنتی جاری
کراچی (پبلک نیوز) این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ کل 276 پولنگ سٹیشنز میں سے 44 کا غیر حتمی رزلٹ آ گیا ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ 3823 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 1534 ووٹ ہیں جن کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔ پی ٹی آئی امید وار کے 838 ووٹ ہیں اور کالعدم ٹی ایل پی کے 809۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے ٗ خواتین ٗ جوان اور بزرگ تمام پاکستان شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے کیلئے پولنگ سٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں ٗ جن ووٹرز کے پاس شناختی کارڈ اور ماسک نہیں ہے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کے تا خیر سےپہنچنے پر ووٹنگ بھی تاخیر سے شروع ہوئی ٗ تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ٗ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی گئی ہے ٗ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ٗ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے فیصل وائوڈا کے بعد خالی ہوئی ٗ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹرز منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔