بشیر میمن کے الزامات پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آ گیا

بشیر میمن کے الزامات پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آ گیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بشیرمیمن کےالزامات بےبنیاد ہیں۔ بشیرمیمن کوفائزعیسیٰ کےخلاف کبھی کیسزبنانےیاتحقیقات کانہیں کہا۔ ریفرنس فائل کرنےکاکام بشیرمیمن کاتھاہی نہیں توان سےکیوں کہتا۔ بشیرمیمن کومریم نوازن لیگ یاپیپلز پارٹی کےخلاف کیسزکاکبھی نہیں کہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی تصویر کےمعاملےمیں مریم نوازپردہشتگردی کامقدمہ بنانے کا کبھی نہیں کہا۔ بشیرمیمن صرف اومنی گروپ کی جےآئی ٹی میں پیش رفت پربریف کرتےتھے۔ بشیر میمن کو مریم نواز،ن لیگ یاپیپلز پارٹی کےخلاف کیسز کا کبھی نہیں کہا۔

عمران خاں نے کہا کہ بشیرمیمن کوصرف خواجہ آصف کےاقامےکےمعاملےپرتحقیقات کا کہا تھا۔ خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کافیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کرچکےتھے۔ کہا تھا تحقیقات کریں یہ کیسےہوسکتاہےوزیرخارجہ اوردفاع غیرملکی اقامہ اورتنخواہ لیتاہو۔ جہانگیرترین کے معاملےپ ر ملنے والے وفدنے جوڈیشل کمیشن بنانےکاکہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔