نئی دہلی میں کورونا بے قابو، ہر چار منٹ کے دوران ایک موت

نئی دہلی میں کورونا بے قابو، ہر چار منٹ کے دوران ایک موت

ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔ ہفتہ بھر سے جاری اموات کے سلسلہ میں کمی نہیں آئی۔ ایک ہی دن میں کورونا کے تین لاکھ سے بھی زیادہ کیس سامنے آ گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں 3 ہزار 600 اموات سے صورتحال گمبھیر ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق اس وقت ایک کروڑ 83 لاکھ 76 سے زیادہ ایکٹو کورونا مریض بھارت میں موجود ہیں۔ عالمی وبا کی وجہ سے اب تک انڈیا میں دو لاکھ چار ہزار سے زائد مریض جان سے جا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی اس وقت کورونا کے نشانہ پر ہے۔ جہاں پر ہر چار منٹ میں کورونا کی وجہ سے ایک موت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب 14 مئی کو ہونے والی چاردھام یاترا منسوخ کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔