توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی ہوگئی

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی ہوگئی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ہی ملتوی کی گئی ہے ، آئندہ ہونے والی سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے ۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹاد دی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔