گلگت بلتستان میں فری آٹزم اسکریننگ کیمپ قائم

کیپشن: گلگت بلتستان میں فری آٹزم اسکریننگ کیمپ قائم

پبلک نیوز: گلگت بلتستان کے علاقہ گاہکوچ میں آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی جانب سے فری آٹزم اسکریننگ کیمپ قائم کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فری آٹزم اسکریننگ کیمپ میں حاضرین بشمول نرسنگ، طلباء اور نفسیات کے طلباء کو آگاہی لیکچر دیا گیا،اس کیمپ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل 28 بچوں نے کیمپ کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

 آٹزم سکریننگ کے دوران 7 بچوں میں آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) کی تشخیص ہوئی جبکہ بچوں میں اے ایس ڈی کی تشخیص کے حوالے سے والدین کو آگاہی فراہم کی گئی۔

فری کیمپ میں والدین کو بچوں کی دیکھ بھال کی بھی ضروری تربیت دی گئی،بچوں کے والدین اور دیگر حاضرین نے پاکستان آرمی کی خدمات کا تہے دل سے شکریا ادا کیا۔

والدین اور دیگر حاضرین نے اس طرح کے مزید کیمپ کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News