اسٹیٹ بنک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کااعلان

sbp
کیپشن: sbp
سورس: google

ویب ڈیسک :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور   معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے ۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

مارچ میں افراط زر کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔۔فروری میں افراط زر کی شرح 23.7 فیصد پر تھی ۔

آئی ایم ایف کی جانب مالی سال 24 میں افراط زر 24 فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 25 میں افراط زر کی شرح 12.7 فیصد تک آسکتی ہے ۔