ویڈیو: بیساکھی کی تقریب میں  کینیڈین وزیر اعظم کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے

(ویب دیسک )  کینیڈا میں بیساکھی کی تقریب میں کینیڈین وزیر اعظم کی موجودگی میں   سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگا دیے۔

دنیا بھر کی طرح کینیڈا  میں بھی سکھ برادی نے بیساکھی کی تقریبات منعقد کیں۔جس میں  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر شریک ہوئے۔  اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے۔

کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے سر پر سکھوں کا روایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی  باندھا ہوا تھا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سکھوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔

تقریب میں مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویربھی لگائی گئیں۔

Watch Live Public News