عمران خان کی براہ راست تقریر پر عائد پابندی ختم

عمران خان کی براہ راست تقریر پر عائد پابندی ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کو معطل کر دیا ہے اور چیف جسٹس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجہ نظر نہیں آتی۔ واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر ان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا. چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں کہا کہ براہِ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی تقریر میں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی۔ عمران خان کا موقف ہے کہ قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری انھیں دے رکھا ہے اور ان کی تقریر کو غلط طور پر نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی کے زمرے میں نہیں آتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔