بھارت کی جانب سے ٹویٹر کے غلط استعمال پر پاکستان کی شدید مذمت ، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی اور امریکی میڈیا میں ٹویٹر سیکیورٹی سسٹم میں بھارتی حکومت کی مداخلت کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں. بھارت کی جانب سے اپنے ایجنٹ کو ٹویٹر سیکیورٹی سسٹم میں بھرتی کروانے کی اطلاعات پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹ کی بھرتی کا معاملہ بھارت کی پارلیمانی کمیٹی کو ٹویٹر کی بریفنگ میں سامنے آیا، بدقسمتی سے کشمیری سیاسی رہنماؤں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے ہینڈلز بھارت کے بےبنیاد الزامات کے باعث معطل ہیں. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی مشنز اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہینڈلز تک رسائی بھی بھارتی حکومت نے روک رکھی ہے.