لاہور ( پبلک نیوز) پبلک ٹی وی کے پروگرام ریاست اور عوام میں ایک اور بڑا انکشاف۔ نوازشریف کی واپسی سے متعلق چوبیس گھنٹوں میں حکومت نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔ نوازشریف کے معاملے میں لندن میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو بڑا ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوازشریف کی 25 ماہ میں کیا کیاایکٹیوٹیز رہیں؟ بیماری کے نام پر لندن گئے نواز شریف نے کیا علاج کرایا؟ تمام تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ نوازشریف سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کہاں سے اور کیا علاج کرایا؟ نوازشریف سے 25 ماہ میں کرائے گئے علاج کی دستاویزات بھی طلب کی جائیں گی۔ نوازشریف نے کوئی میڈیکل رپورٹس دیں تو ان کا فرانزک بھی کرایا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف جن ہسپتالوں کے ڈاکومنٹس دیں گے،ان ہسپتالوں سے تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ روز پبلک ٹی وی نے نوازشریف کی عدم واپسی سے متعلق بڑے حکومتی فیصلے کی خبر بریک کی تھی۔