آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف
کیپشن: آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایسے خط بانی پی ٹی آئی عمران خان لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

قبل ازیں قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے، نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحق ڈار، حمزہ شہباز، عطااللہ تارڑ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کا ثبوت ہے: شہباز شریف
صدر مسلم لیگ ن اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے جو کہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی ہے، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہے۔بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔

احسن اقبال کی میڈیا ٹاک

رہنماء مسلم لیگ ن احسن اقبال پارلیمنٹ پہنچ گئے اور کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ وہ سلوک نہیں کریں گے جو ہمارے ساتھ ہوا، اپوزیشن جمہوریت کا دوسرا پہیہ ہے، پی ٹی آئی کو چار میں سے ایک فیڈریٹنگ یونٹس کا مینڈیٹ ملا ہے، ہمیں چار میں سے تین یونٹس کا مینڈیٹ ملا ہے،ایک یونٹ کا میڈیٹ رکھنے والے کیسے کہہ سکتے ہیں دھاندلی ہوئی، اتحادی حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔

Watch Live Public News